لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے 23 افراد بازیاب کراکے 27کیس نمٹائے، مزید 209 کیس درج

اسلام آباد (آئی این پی)  لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران  23 افراد کو بازیاب کراتے ہوئے 27 کیسوں کو نمٹایا جبکہ  اس ایک ماہ کے دوران مزید209 نئے کیس درج کئے،کمیشن کے پاس درج کل کیسوں کی تعداد1327 ہو گئی ہے۔