قومی اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک جاری رہے گا : ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں فیصلہ

قومی اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک جاری رہے گا : ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کا 11 واں اجلاس 16 مئی تک جاری رہے گا جس میں اہم قومی امور پر بحث کے علاوہ قانون سازی کیلئے متعدد بل بھی پیش کئے جائینگے۔ یہ فیصلہ سپیکر کی صدارت میں منعقد ہونیوالے ہائوس بزنس ایڈاوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کے علاوہ اجلاس ہر روز صبح کے اوقات میں ہوا کریگا، اجلاس میں ملک میں امن وامان اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور زیر بحث لائے جائینگے۔