سٹیٹ آفس کا ریکارڈ نذر آتش کرنے کے واقعہ میں سابق افسر ملوث ہے: وزیر مملکت

 اسلام آباد (ثناء نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات میں سرکاری طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ سٹیٹ آفس کا ریکارڈ نذر آتش کرنے کے واقعہ میں سابقہ سٹیٹ آفیسر بھی ملوث ہے۔ تحقیقات جاری ہے جعلی الاٹمنٹس کے معاملے کو چھپانے کیلئے یہ واقعہ ہوا سبکدوشی کے باوجود سابقہ ملازمین 68 مکانات پر قابض ہیں۔ وزیر مملکت برائے مکانات و تعمیرات نے وزارت کے بعض حکام کو نااہل بھی قرار دیدیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سٹیٹ آفس کا ریکارڈ جلانے میں اسٹیٹ آفس کے حکام ملوث تھے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ، رپورٹ قائمہ کمیٹی کو بھی بھجوائی جائیگی۔