سعد رفیق اور انکے ساتھیوں کی بے چینی سے واقف ہیں: ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف نے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے سعد رفیق اور ان کے ساتھیوں کی بے چینی سے واقف ہیں انتخابی نتائج کی جانچ پڑتال سے پیچھے ہٹنے کی وضاحت پوچھی جائے، 11مئی کو پتا چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں، چار حلقوں کے نتائج سامنے لائیں تو وزارت عظمیٰ کی کہانی کھل جائے گی۔