جنگ، جیو گروپ کے مالک اور عامر میر کیخلاف پرچے کے عدم اندراج پر توہین عدالت کی درخواست سیشن جج اسلام آباد نے آج تھانیدار کو طلب کرلیا

جنگ، جیو گروپ کے مالک اور عامر میر کیخلاف پرچے کے عدم اندراج پر توہین عدالت کی درخواست سیشن جج اسلام آباد نے آج تھانیدار کو طلب کرلیا

اسلام آباد (خبرنگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد جہانگیر اعوان نے جنگ، جیو گروپ کے مالک میرشکیل الرحمن اور سینئر صحافی عامر میر  کے خلاف پرچہ کے عدم اندراج سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو آج طلب کر لیا ہے۔ فاضل جج نے سینئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کا الزام آئی ایس پی آر پر لگانے پر جنگ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن اور سینئر صحافی عامر میر کے خلاف پرچہ کے اندراج سے متعلق ایک شہری کی درخواست 3مئی کو منظور کر لی تھی تاہم ایف آئی آر درج نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ پیر کو درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا اور مئوقف اپنایا وہ عدالتی احکامات تھانے لے کر گئے مگر پولیس نے انہیں کہا ہمیں اوپر سے دبائو ہے ایف آئی آر درج نہ کی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے لہٰذا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔