ایران کا پاکستان کیساتھ مشرقی سرحد کو سیل کرنے کا فیصلہ

ایران کا پاکستان  کیساتھ مشرقی سرحد  کو سیل کرنے کا فیصلہ

 (آئی این پی) ایران نے اپریل میں پانچ سرحدی محافظوں کے اغوا ء کے بعد پاکستان کے ساتھ مشرقی سرحد کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایرانی پولیس کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل احمدی موقدام نے کہا ہے کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مشرقی سرحدکو سیل کرنا بہت ضروری ہے ۔ ملک کی سرحدی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی دہشتگرد کو موثر جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مشرقی سرحد پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔جنرل احمدی نے مزید کہاکہ سیستان بلوچستان صوبے میں اہم تبدیلیوں  کے نتیجے میں مشرقی سرحدکو سیل کیا جارہا ہے ۔انھوںنے کہاکہ مشرقی سرحد سیل کرنے سے علاقے میں کچھ اہم تبدیلیاں اور ترقی دکھائی دے گی۔ واضح رہے کہ ایران اپریل میں اپنے پانچ سرحدی محافظوں کے اغواء کے بعد پہلے ہی پاکستان کے ساتھ مشرقی سرحدوں پر اضافی سیکورٹی تعینات کرچکا ہے ۔