پولنگ کے دوران صحافیوں کو قومی اسمبلی کی پریس گیلری میں جانے سے روک دیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران صحافیوں پر اسمبلی ہال میں اندر داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں کوریج کیلئے لگے تمام کیمروں کو بھی بند کر دیا گیا۔جمعرات کے روز سینٹ الیکشن میں افواہوں سے بچنے کے لئے قومی اسمبلی کی پریس گیلری میں داخلے پر مکمل پابندی رہی اور پہلے سے موجود صحافیوں کو بھی پریس گیلری سے باہر نکال دیا گیا۔ دوسری طرف خیبر پی کے اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے سے صحافیوں کو روک دیا گیا تاہم صحافیوں کے احتجاج پر انہیں اسمبلی احاطے میں جانے کی اجازت مل گئی۔ داخلے پر پابندی کیخلاف صحافیوں نے خیبر پی کے اسمبلی کے باہر شدید احتجاج کیا اور ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آنے والی ارکان اسمبلی کا گھیرائو کر لیا جس کے بعد صحافیوں کو اسمبلی کے احاطے میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔