صدر زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں‘ مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے صدر کی تقریر تیار کی جا رہی ہے‘ تقریر کی تیاری کے سلسلے میں مختلف وزارتوں سے کارکردگی کے بارے میں رپورٹیں طلب کی گئی ہیں۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب سے قبل 18ویں ترمیم کی منظوری بھی متوقع ہے۔