کامیاب امیدواروں کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف عذرداریاں داخل کرانے کی آج آخری تاریخ ہے: الیکشن کمیشن

کامیاب امیدواروں کے جاری  نوٹیفکیشن کے خلاف عذرداریاں داخل کرانے  کی آج آخری تاریخ ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ءکی دفعہ 52(2) کے تحت 22 مئی کو کامیاب امیدواروں کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے خلاف عذرداریاں داخل کرانے کی آج آخری تاریخ ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر عام تعطیل ہونے کے باوجودآج کھلے رہیں گے۔