نیشنل ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کا سرکاری اور پرائیویٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس میں آگاہی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس میں آگاہی پروگرام چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں آج بہاولپور، رحیم یارخان، لودھراں، بہاولنگر اور وہاڑی کے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ٹیکنیکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کا ایک روزہ ایکریڈیٹیشن آگاہی پروگرام ماڈل ٹاﺅن بہاولپور میں ہوگا۔