میجر جنرل اعجاز آئی جی ایف سی بلوچستان، خالد قرشی ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعینات

اسلام آباد + کوئٹہ + لاہور (نامہ نگار + سپیشل رپورٹر + نوائے وقت نیوز) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان کو جنرل آفس کمانڈنگ 37 ڈویژن کھاریاں مقرر کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کیا گیا۔ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد آئی جی ایف سی بلوچستان تعیناتی سے پہلے جی ایچ کیو میں تعینات تھے۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے پولیس سروس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر خالد قریشی کو ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا، پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی سندھ شوکت حیات کی خدمات خیبر پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئیں، انٹیلی جنس بیورو میں تعینات پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے حسین ضرار خواجہ اور خادم حسین بھٹی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو محمد انور ورک کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو ممبر نیشنل ٹیرف کمشن مقرر کر دیا گیا۔ ڈی جی وفاقی محتسب ریجنل آفس کراچی رابعہ عدیلہ جویریہ کو سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔ جائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن محمد اشرف کو ممبر این ڈی ایم اے تعینات کر دیا گیا۔ ممبر پی اے آر سی کیپٹن (ر) ظہور احمد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر منیر احمد کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ دریں اثناءچیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو سیکرٹری ریونیو کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ گل محمد رند کو چیئرمین نیشنل کونسل آف سوشل ویلفیئر تعینات کر دیا گیا۔ سجاد سلیم ہوتیانہ کو ایم ڈی پرنٹنگ پریس مقرر کیا گیا جبکہ علی اصغر سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے 6 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، نوٹیکفیشن کے مطابق شجاعت علی کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن اسلام آباد تعینات کیاگیا ہے۔ محمد زمان پی ایس او ٹو سی ایم کو تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ عمیر جہانگیر ایڈیشنل کلکٹر چکوال کو تبدیل کر کے وفاقی وزارت پٹرولیم میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ شیریں ناز ایڈیشنل کلکٹر جہلم کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کلکٹر چکوال تعینات کیا گیا ہے۔ اللہ رکھا انجم ڈائریکٹر جنرل وال سٹی پراجیکٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کلکٹر جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ محمد آصف ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کمشنر آفس فیصل آباد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کلکٹر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔