لاپتہ افرادکو لواحقین سے ملنے کا موقع دیا جائے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے فصیح اللہ اور مرزا اسلم بیگ لاپتہ افراد کیس میں آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کو لواحقین سے ملنے کا موقع دیا جائے، مقدمے کی مزید کاروائی 10جو لائی تک ملتوی کر دی گئی جبکہ دیگر 84لا پتہ افراد کیس کی سماعت 8جولائی کو ہو گی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اے جی آفس میں سیکرٹری ڈیفنس چاروں صوبوں کے اٹارنی جنرلز لاءآفیسر کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ طے کیا گیا کہ لکی مروت اور کوہاٹ صوبائی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ دوسرے مقدمے میں عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئی او کو گرفتار کر لیا جائے۔