رمضان پیکیج: یوٹیلٹی سٹورز سے اڑھائی ہزاراشیا ءکی سستے داموں فراہمی

اسلام آباد (آئی اےن پی) یوٹیلٹی سٹورزرمضان میں ڈھائی ہزاراشیاءسستے داموں فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن حکومت پاکستان کے مالی تعاون سے رمضان المبارک میں ڈھائی ہزاراشیاء سستے داموں فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارغلام مرتضٰی جتوئی نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاءکی بلاتعطل فراہمی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز میں اول درجہ کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ملاوٹ ،ذخیرہ اندوزی اور اشیاء کی کمی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈھائی ارب روپے کا زرتلافی دینا منظورکیا ہے۔