دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی پالیسی بنائی جائے‘ وزیراعلی خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی پالیسی بنائی جائے‘ وزیراعلی خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط لکھا ہے۔ خط میں دہشت گردی سے متعلق پالیسی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے خط میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ سب کو مل بیٹھ کر متفقہ پالیسی بنانی چاہئے۔ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے لیکن متاثر خیبر پی کے ہو رہا ہے۔ دہشت گردی سے متعلق قومی پالیسی بنانے کے لئے اجلاس بلایا جائے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔
وزیراعلی خیبر پی کے / خط