ججز نظربندی کیس، مشرف کیخلاف چالان مکمل کیا جائے سپیشل پراسیکیوٹر کا پولیس کو خط

ججز نظربندی کیس، مشرف کیخلاف چالان مکمل کیا جائے سپیشل پراسیکیوٹر کا پولیس کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کے خلاف چالان مرتب کرنے کیلئے پولیس کو خط لکھ دیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے چالان مکمل کرنے کا خط لکھا جس میں پولیس حکام کو گواہوں کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ سے متعلق تمام ثبوت اور شہادتیں چالان میں شامل کی جائیں گواہوں میں 24 وکلا اور دس پولیس اہلکار شامل ہیں۔