بین الاقوامی تنظیم پگواش اسلام آباد میں کشمیری رہنما ﺅںکی کانفرنس منعقد کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی) بین الاقوامی تنظیم پگواش نے 18 سے 20 اگست تک اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں اطراف کے کشمیری رہنما مل بیٹھ کر اپنے مسئلے کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کر سکیں ۔ سیکرٹری جنرل پگواش نے بتایا ہم آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماوں کی کانفرنس منعقد کریں گے۔