ای او بی آئی سکینڈل، ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ظفر گوندل کا 19 کنال کا فارم قبضہ میں لے لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ای او بی آئی سکینڈل میں سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کا 19 کنال کا فارم قبضے میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے بارہ کہو میں ظفر اقبال کا فارم ہاﺅس قبضے میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ظفر اقبال گوندل کے نام وزیراعظم کے کوٹے سے الاٹ پلاٹ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔