ایس پی ڈی کی تربیتی اکیڈمی سے مزید 250 اہلکار پاس آ¶ٹ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کی تربیتی اکیڈمی سے مزید 250 سیکورٹی اہلکار پاس آﺅٹ ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ میجر جنرل محمد فرخ رشید پاسنگ آﺅٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔