امن و امان کا مسئلہ حل ہو جائے تو گوادر پورٹ بہت فائدہ دیگی: سینیٹر غلام علی

اسلا م آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین سینیٹر غلام علی نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کافی فائدہ ہوگا لیکن اس حوالے سے جو مشکل پیش آرہی ہے وہ امن وامان کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں چینی انجینئروں کوکام کرتے وقت کئی خطرات لاحق ہوتے ہیں، ہمارے لوگوں کو بھی وہاں مشکلات کا سامنا ہے۔ سینیٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن وامان کا مسئلہ حل ہوگیا تو گوادر پورٹ کے ذریعے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے مابین روابط مزید مضبوط ہوں گے۔