پانی کے مسئلے کا جائزہ لینے کیلئے بھارتی وفد آج لاہور پہنچے گاوفد دریائے راوی اور ستلج میں پانی کا جائزہ لیگا: جماعت علی شاہ

لاہور (ریڈیو نیوز) پاکستانی سندھ طاس کمشنر سید جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی واٹر کمشنر اورنگا ناتھن کی سربراہی میں تین رکنی وفد مذاکرات کیلئے آج شام نئی دہلی سے لاہور پہنچے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وفد دریائے راوی اور دریائے ستلج کا معائنہ اور پانی کا جائزہ لےگا۔ اس دورے کو سکیورٹی کی وجہ سے مشتہر نہیں کیا جائیگا۔ مذاکرات اور معائنے کے بعد بھارتی وفد 10 فروری کو بھارت واپس روانہ ہوجائیگا۔
بھارتی وفد/ پانی