نوائے وقت کشمیر ریلیف فنڈ کی متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

لاہور (خبرنگار خصوصی) نوائے وقت کشمیر ریلیف فنڈز کے زیراہتمام متاثرین کشمیر کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن کے تحت مختلف کشمیری مہاجر اداروں کی براہِ راست امداد کے علاوہ متاثرین کو خوراک کے علاوہ خیمے، جیکٹس، کپڑوں، ادویات کی فراہمی ممکن بنائی گئی جبکہ کشمیری بچوں، بچیوں کو پچیس ہزار روپے فی جوڑا جہیز فنڈ بھی دیا گیا۔ اب تک نوائے وقت کشمیر ریلیف فنڈ میں دو کروڑ اٹھاسی لاکھ سنتالیس ہزار اڑتیس روپے (28847038) جمع ہوئے اور فنڈز میں دو لاکھ سترہ ہزار کی اب بھی رقم موجود ہے۔ اخراجات کی تفصیل درج ذیل ہے۔ خیموں، کپڑوں، جیکٹس، جوتوں کی فراہمی پر سنتیس لاکھ بیس ہزار نو سو ستاسی (3720987)، مختلف مہاجرین کے اداروں کیلئے امدادی رقم ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ستائیس ہزار ایک سو پچھہتر روپے (14627175)، مہاجرین کے کیمپوں میں خوراک کی فراہمی پر ستائیس لاکھ پچاس ہزار سات سو انتیس روپے (2750729)، بیوگان اور مستحق افراد کیلئے نو لاکھ انچاس ہزار روپے (9,49000)،ادویات کی فراہمی پر چودہ لاکھ آٹھ ہزار (1408000)، جہیز فنڈز پر پچاس لاکھ روپے(50,00000)، ٹرکوں کے کرایوں کی مد میں ایک لاکھ چوہتر ہزار ایک سو سنتالیس روپے (1,74147)کے اخراجات ہوئے۔ نوائے وقت کشمیر ریلیف فنڈز میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
نوائے وقت فنڈ