صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں شام چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا۔ اجلاس 24 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں حکومتی ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اتحادی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ اجلاس میں احتساب کے نئے ادارے کے قیام کے حوالے سے عوامی عہدہ رکھنے والے افراد کے احتساب کا بل 2010ءبھی منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا۔
اجلاس طلب