حکومت نے اڑھائی ارب کی امداد تقسیم کرنے کی بجائے بنک میں جمع کرا دی

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) حکومت نے جاپان سے ملنے والی اڑھائی ارب روپے کی امداد سوشل سیکٹر مےں تقسیم کرنے کی بجائے منافع حاصل کرنے کےلئے ایک بنک مےں رکھی ہوئی ہے جس سے مبینہ طور پر بنک اور چند اعلیٰ حکام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاپان سے یہ امداد نان پراجیکٹ کاﺅنٹر ویلیو فنڈز کے طور پر اکنامک افیئرز ڈویژن کو ملی ہے، اس رقم کی سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ کو تاخیر سے بنک اور ان حکام جنہوں نے یہ رقم بنک مےں جمع کروائی ہے کو باہمی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ رابطہ کرنے پر وزیر مملکت برائے فنانس حنا ربانی کھر نے اس بات کی تردید کی کہ حکومت نے منافع حاصل کرنے کی غرض سے کوئی رقم بنک مےں جمع کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نان پراجیکٹ امداد کو تقسیم کرنے مےں کچھ وقت لگتا ہے۔