ایس ای سی پی نے قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (مشتاق مغل / نیشن رپورٹ) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کے 7کیسز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ اس سلسلے مےں قوانین کی خلاف ورزی پر سٹاک ایکسچینج کے بروکرز اور مارکیٹ کے سٹیک ہولڈرز کو جرمانے کئے گئے ہےں جبکہ کراچی کے 27 اور لاہور کے 7بروکرز کو وارننگ لیٹرز بھی جاری کئے گئے ہےں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے کے ایس ای کے سابق ممبران کیپٹل ون ایکیٹز لمیٹڈ اور کلک ٹریڈ لمیٹڈ کےخلاف عدالت مےں درخواستیں بھی دائر کی ہےں۔