اسلام آباد: بم کی افواہ‘ سرینا ہوٹل چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) سرینا ہوٹل مےں بم کی اطلاع پر بڑے پےمانے پر پولےس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹےموں نے سرچ کرکے اسے کلیئر کر دےا ہوٹل مےں اس اطلاع کے وقت کئی اہم ممالک کے وفود بھی ٹھہرے ہوئے تھے بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹےمےں بھی طلب کر کر لی گئےں۔ تفصےلات کے مطابق جمعرات کو دن ساڑہے گےارہ بجے کے قرےب اطلاع ملی کہ سرےنا ہوٹل مےں دھماکہ خےز مواد ہے جس پر فوری طور پر آئی جی سےد کلےم امام وہاں پہنچ گئے اور ہوٹل کی چےکنگ کرائی تقرےباً دو گھنٹے کو سرچ کے بعد ہوٹل کو پولےس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلئر کر دےا اس سرچ کے دوران پولےس نے سرےنا ہوٹل جانے والے تمام راستے سےل کر دئے اور فائر برےگےڈ کی گاڑےاں طلب کر لی گئےں پولےس نے سرےنا ہوٹل کے اطراف بھی مشکوک افراد اور گاڑےوں کی چےکنگ شروع کی اور پورے ہوٹل کی سرچ کے بعد اسے کلئر کےا اس دوران ڈھوکڑی چوک ، سہروردی روڈ اور ڈپلومےٹک انکلےو کے درمےان سڑکوں کو بھی ہر قسم کی ٹرےفک کےلئے بند رکھا گےا ۔