’’ورلڈ ٹیچر ڈے‘‘ آج منایا جائے گا

  اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ ٹیچرڈے‘‘ آج  اتوار کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر ہوں گی۔  ٹیچرز ڈے ہر سال 5 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے ۔دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔