عید کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان‘مختلف شعبوں کے اہم قومی منصوبوں کی تکمیل کا کام تیز تر کردیا جائیگا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) عید الاضحیٰ کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔ نوائے وقت کو معتبر ذرائع  نے بتایا ہے بعض وفاقی وزراء جن کے پاس دو دو قلمدان  ہیں ان کے پاس صرف ایک قلمدان رہ جائے گا۔ عید کے بعد حکومت ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر رہی ہے۔