صحافی دیکھ لیں کونسے فائیو سٹار کنٹینر میں رہتا ہوں، چھت ٹپکتی ہے، پنکھا نہیں چلتا: طاہر القادری

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنے کنٹینر میں ملنے والی آسائشوں پر ہونیوالے پروپیگنڈہ پر صحافیوں کے سامنے پھٹ پڑے‘ صحافی دیکھ لیں کون سے فائیو سٹار کنٹینر میں رہ رہا ہوں، یہاں تو پنکھا بھی نہیں چلتا، چھت ٹپک رہی ہے تو دیواریں بھی ٹوٹ چکی ہیں، یہاں بیڈ تک نہیں، پنکھا آج تک چلا ہی نہیں، بارش میں چھت ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے، عوام کے دکھ درد کیلئے یہ قربانی دے رہا ہوں،  دھرنے کو لپیٹنے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ کارکن جانے کا نام نہیں لیتے، واپس بھجوائوں تو رونا شروع کردیتے ہیں۔ کنٹینر بدستور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں سارا دن مشاورتی اجلاس اور  سیاسی ملاقاتیں ہوتی ہیں، باقی وقت میں  عبادت اور اخبارات و کتب کا مطالعہ قائد انقلاب کا محبوب مشغلہ ہے۔
طاہر القادری/ صحافی