شہباز شریف صدر اور نواز شریف جمہوریت پر ڈرون حملے کر رہے ہیں: فردوس عاشق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں کسی کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے صدر مملکت کو ٹارگٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پارلیمنٹ میں آنے والے سیاستدانوں کیلئے اثاثے ظاہر کرنا ناگزیر ہوتا ہے۔ عمران خان کو شاید علم نہیں کہ الیکشن کمشن سب سے پہلے یہی کام کرتا ہے۔ الیکشن کمشن کو چاہئے کہ وہ ایسے نابلد سیاستدانوں کیلئے تربیتی پروگرام شروع کرے۔ شہباز شریف صدر مملکت پر اور نواز شریف جمہوریت پر ڈرون حملے کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر صوبے میں ہے۔