زکوٰة فنڈ کے بقایا جات پنجاب کو فوری ادا کئے جائیں: چیف سیکرٹری کا وفاق کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے وفاق سے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت زکوٰة فنڈ کے بقایا جات صوبے کو جلد ادا کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری خوشنود اختر لاشاری کو خط لکھ کر مشترکہ مفادات کی کونسل کے فیصلوں کی جانب توجہ دلائی۔ کونسل کا اجلاس 27 اگست کو ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو زکوٰة فنڈ اور غیر استعمال شدہ زکوٰة فنڈ کے بقایا جات ادا کئے جائیں گے۔