سپریم کورٹ جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر کی اپیلوں کی سماعت آج کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر کی 2 اپیلوں کی سماعت (آج) جمعرات کو کرے گی۔ عدالت عظمیٰ کے سابق جج عبدالحمید ڈوگر کی طرف سے عدالت عظمیٰ کے 31 جولائی 2009ءکے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواست کی سماعت 5 نومبر کو چیمبر میں سماعت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر نے عدالت عظمیٰ میں نطرثانی کی ایک اپیل دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ 31 جولائی کو 14 رکنی بینچ نے جو فیصلہ دیا ہے، اس پر نظرثانی کی جائے۔
اپیلیں