یوسف رضاگیلانی نے پیپلزپارٹی چھوڑنے کافیصلہ کرلیا،نجی ٹی وی کادعویٰ

اسلام آباد(آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، صدرآصف علی زرداری بھی سیدیوسف رضاگیلانی کومنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔سید یوسف رضا گیلانی پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کے رویئے سے اورخصوصاًسخت زبان استعمال کرنے سے دلبرداشتہ ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق صدرزرداری نے جمعرات کواچانک ملتان کامختصردورہ کیااوریوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی اورانہیں تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم صدرزرداری سیدیوسف رضاگیلانی کومنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔