پاک فوج کے انسداد دہشت گردی ونگ کی اڈیالہ جیل میں آپریشن کی ریہرسل

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) پاک فوج کے انسداد دہشتگردی نے اڈیالہ جیل میں آپریشن کی ریہرسل کی۔ ریہرسل میں بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا جبکہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ آرمی کے تربیت یافتہ کمانڈوز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا۔ ریہرسل کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹر جیل کے اطراف کی فضائی نگرانی کرتے رہے۔