وفاقی بورڈ: نویں جماعت امتحانات کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 61.09 فیصد دیا

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 61.09 فیصد رہا۔ کل 78 ہزار سے زائد طلباءو طالبات نے امتحان میںشرکت کی ، 65928 ریگولر طلباءجب کہ پرائیویٹ 12637 طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ ریگولر طلباءو طالبات میں کامیابی کا تناسب 68.38 فیصد پرائیویٹ میں کامیابی کا تناسب 23.04 فیصد رہا کامیابی کا کل تناسب 61.09 فیصد رہا۔ بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر دیکھا جا سکتا ہے۔ رزلٹ کارڈ طلباءو طالبات کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔