وزیر داخلہ نے فون ٹیپ کرنے کیلئے سمری کی منظوری دینے سے انکارکر دیا

وزیر داخلہ نے فون ٹیپ کرنے کیلئے سمری کی منظوری دینے سے انکارکر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی اجازت کیلئے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق چند روز قبل وزیر داخلہ کو ایک سمری بھجوائی گئی جس میں 1895 کے ایکٹ کو بنیاد بناکریہ استدعا کی گئی ہر 10 سال کیلئے وزیر داخلہ ٹیلیفون ٹیپ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ مدت ختم ہونے والی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے تحفظات کا اظہار پر فائل بھی کر دیا ہے۔ ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی مخالفت کرتے رہے ہیں اس لئے اب یہ کیسے اجازت دے سکتے ہیں۔ سینئر حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دینے کےلئے وقت مانگ لیا ہے۔