سوئس حکام سے کچھ نہیں ملے گا انہوں نے تمام ثبوت حکومت پاکستان کو دے دیئے تھے:اعتزاز

 سوئس حکام سے کچھ نہیں ملے گا انہوں نے تمام ثبوت حکومت پاکستان کو دے دیئے تھے:اعتزاز

اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سوئس حکام سے کچھ نہیں ملے گا۔سوئس قانون کے مطابق مقدمات بند ہوچکے ہیں،سوئس حکام نے تمام ثبوت حکومت پاکستان کو دیدئیے تھے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ثبوتوں کی بنیاد پر پاکستان میں صدر کیخلاف مقدمات کھولے گئے تھے جن میں صدر زرداری بری ہوچکے ہیں۔