سانحہ دیامر: مطلوب ملزموں کی فہرست معمہ بن گئی، 3 سرکاری ملازم نکلے

اسلام آباد (ثناءنیوز) سانحہ دیامر میں مطلوب ملزمان کی فہرست معمہ بن گئی، مطلوب ملزمان کی فہرست میں سے 3 سرکاری ملازم نکلے، جن میں سے اب تک 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمد شفیع محکمہ زراعت میں گریڈ ون کا ملازم ہے اور دفتری کاغذات کے مطابق وہ حاضری پر موجود تھا جبکہ عمر نامی گرفتار ملزم بھی محکمہ پانی وبجلی دیامر میں ملازم ہے اور وہ بھی دفتری کاغذات میں وقوعے کی صبح دفتر میں حاضر تھا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری فہرست میں مطلوب ایک اور ملزم ہدایت اللہ ایک سرکاری سکول میں ٹیچر ہے اور وہ ایک سال سے چلاس تانگیر کے گاﺅں تبور بالا کے سرکاری سکول میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ مطلوب ملزم عبدالمالک کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ایک عام چرواہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے یہ فہرست عجلت میں جاری کی ہے۔