دورہ کابل کے دوران افغان صدرسے ملاقات نہیں کی‘عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور و شمالی علاقہ جات لفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالیہ دورے میں انہوں نے صدر حامدکرزئی سے ملاقات نہیں کی۔ یہ دورہ صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں تھا گزشتہ شام فرانس کے قومی دن کے موقع پر نوائے وقت کے استفسار پر عبدالقادر نے کہا کہ افغانستان کا میرا دورہ کوئی سیاسی اور سفارتی مشن نہیں تھا۔ یہ دورہ صرف افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق تھا۔