حج کوئٹہ میں کمی، حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں معاملات طے پا گئے

اسلام آباد (اے پی اے+نوائے وقت رپورٹ) حکومت اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حج ٹور آپریٹر ز کے ساتھ 4 ملاقاتیں ہوئیں، حج ٹورآپریٹرز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہوگئی ہے،اس سال پرائیویٹ ٹور آپریٹر ز کو 3ہزار کوٹہ دے رہے ہیں،آئندہ سال پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کو 12ہزار حاجیوں کا اضافی کوٹا دیا جائیگا،اس سال پرائیورٹ ٹورآپریٹرز سے 12ہزار حاجیوں کا کوٹا ہم لے رہے ہیں،حج کوٹے میں کمی پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہوئی ہے،ٹورآپریٹرز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے، چیئرمین پرائیویٹ ٹورآپریٹر نے کہا کہ ہمیں درخواستیں جمع کرنے کیلئے 30 رمضان تک کا وقت ملا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حج کوٹے میں کمی سے تقریباً 36 ہزار پاکستانی حج کرنے سے محروم ہونگے۔ یہ 36 ہزار افراد کون ہونگے، کوئی بتانے کو تیار نہیں۔

ٹورآپریٹرز