انتخابات میں دھاندلی کےخلاف پٹیشن دائر کرنےکی آخری تاریخ 6 جولائی مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کی آخری تاریخ 6 جولائی مقرر کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمشن کے دفاتر ہفتے کو بھی کھلے رہیں گے۔ 6 جولائی تک کورئیر، پوسٹ کے ذریعے بھیجی گئی پٹیشنز بھی موصول تصور ہوں گی۔