اعجاز الحق نے آج یوم نجات منانے کا اعلان کردیا

ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ضیائ)کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمد اعجازالحق نے آج یوم نجات "کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ضیائ) ہر سال 5جولائی کو "یوم نجات "کے طور پر منائے گی کیونکہ پی پی پی کی حکومت نے 1977میں الیکشن میں بد ترین دھاندلی کے ذریعے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا یا تھا اور ملک میں سول وار کا اندیشہ تھا اور 1977کا فوجی اقدام ذاتی انا کے لےے نہیں بلکہ قومی بقاءکے لےے تھا ۔پی پی پی کی حکومت نے اس دور میں تحریک کو دبانے کے لےے مظالم کی انتہاکر دی تھی جس کے باعث فوج کو مداخلت کرناپڑی ۔