اداروں کی کمزور کارکردگی نے معاشی صورتحال ابتر کر دی: آئی ایم ایف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ توانائی بحران نے اقتصادی ترقی کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔ اداروں کی کمزور کارکردگی نے معاشی صورتحال مزید ابتر کر دی۔ رواں مالی سال کا بجٹ درست سمت میں ایک قدم ہے۔ ایس آر او کلچر اور سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ آئی ایم ایف مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
آئی ایم ایف/ابتر