’’تحریک انصاف والو انصاف دو‘‘ مانسہرہ کے مقتول نوجوان کی ماں شاہ محمود کی پریس کانفرنس میں پہنچ گئی

اسلام آباد (اے این این) مانسہرہ کے مقتول نوجوان کی ماں انصاف کے لئے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس میں روتے روتے پہنچ گئی، وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیوہ خاتون بی بی نسیم میڈیا کے سامنے رو پڑی۔ نسیم نے بتایا پانچ ماہ قبل اس کے بیٹے سلیم شاہ کو قتل کردیا گیا۔ قاتل مجھے بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا وہ ذاتی مداخلت کرکے قاتلوں کو گرفتار کریں اور مجھے انصاف دلائیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے حکام نے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ان کی درخواست رکھ لی۔