کراچی میں 2 طالبعلم بھائیوں کی شہادت علم کا قتل ہے: وفاق المدارس العربیہ

کراچی میں 2 طالبعلم بھائیوں کی شہادت علم کا قتل ہے: وفاق المدارس العربیہ

اسلام آباد (ثناء نیوز) کراچی کے دینی مدرسہ کے دو طالب علم بھائیوں کی شہادت علم کا قتل ہے۔ اگر حکمران علما و طلبا کی قتل و غارت نہ روک پائے تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ ایک ہی گھر کے آخری سال میں زیر تعلیم دو نوجوانوں کو شہید کر دینے والوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق کے رہنماؤں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا انوارالحق نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو یہ سلسلہ رک سکتا ہے۔