پی آئی اے کی لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، آذربائیجان اتار لی گئی

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کی لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ پرواز آذر بائیجان میں اتار لی گئی۔ پی آئی اے کی پرواز سیون زیرو ٹو لندن سے اسلام آباد آرہی تھی کہ باون سالہ شان گلزار کو دل کا دورہ پڑگیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر طیارے کو آذر بائیجان میں اتارا گیا جہاںمسافر کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پرواز کو دوبارہ اسلام آباد کے لیے روانہ کردیا گیا۔