مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کل خصوصی عدالت میں ہوگی، تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا

مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کل خصوصی عدالت میں ہوگی، تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کل سوموار 6 جنوری کو خصوصی عدالت میں ہوگی کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی پر مشتمل تین رکنی بنچ کریگا،پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے انہیں سمن (نوٹس)جاری کرتے ہوئے تین بار طلب کیا گیا مگر وہ نہیں آئے۔ آخری سماعت کے موقع پر خصوصی عدالت آتے ہوئے وہ عارضہ قلب میں مبتلاہوگئے تھے اور اب تک آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔پرویز مشرف کیخلاف حکومتی درخواست سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے خصوصی عدالت میں دائر کی جس میں آرٹیکل 6کی کارروائی کیلئے 5وجوہات،8گواہوں کے بیانات اور 11شواہد شامل ہیں۔