قومی بچت سکیموں پر شرح منافع ایک فیصد بڑھا دی گئی

اسلام آباد (آن لائن) قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں تقریباً 1 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ پینشنرز بینیفٹ اکاو¿نٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ شرح منافع بڑھا کر 14.04 فیصد کر دیا گیا۔ ادارہ قومی بچت کے مطابق قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہوگا۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 11.61 فیصد سے بڑھا کر سالانہ 12.2 فیصد کر دیا گیا ہے۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور سپیشل سیونگ اکاونٹس کا شرح منافع 10.60 فیصد سے بڑھا کر 11.40 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 11.22 سے بڑھا کر 11.88 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے۔ ادارہ قومی بچت کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پینشنرز بینفٹ اکاﺅنٹ کا سالانہ شرح منافع 13.44 فیصد سے بڑھا کر 04 14. فیصد کر دیا گیا ہے۔سیونگ اکاﺅنٹس کا شرح منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 7.75 فیصد ہو گیا ہے۔