خیبر پی کے: 130 میگاواٹ کے پن بجلی گھر نے آزمائشی پیداوار شروع کردی

اسلام آباد(اے پی اے) خیبر پی کے کے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر 130 میگاواٹ کے پن بجلی گھر (کھاور ڈوبر) نے اپنی آزمائشی پیداوار شروع کردی ہے۔ منصوبے کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قومی گرڈ کو بہت جلد 130 میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی گھر کا پہلا یونٹ قومی گرڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ سال اپریل میں سول ورکس کی بڑی سرگرمیوں کی تکمیل کے بعد پن بجلی گھر نے 8 مہینے کی ریکارڈ مدت میں کام شروع کردیا ہے۔