جی ایس پی پلس درجہ کے حصول میں کامیابی پر وزیراعظم کی گورنر چودھری محمد سرور کو مبارکباد

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس درجہ کے حصول میں کامیابی کیلئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے اہم کردار پر انہیں مبارکباد دی ہے۔گورنر پنجاب کے نام خط میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی شاندار فتح ہے جس سے دنیا کی بڑی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ یہ کامیابی گورنر پنجاب کی انتھک کوششوں کی بدولت ممکن ہوئی۔ اس کامیابی میں انکی منفرد سیاسی بصیرت اور یورپی یونین کے نظام میں روابط شامل ہیں۔
وزیراعظم / مبارکباد