بینظیر بھٹو قتل کیس: جج کی عدم دستیابی استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کئے جا سکے، سماعت 11 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی (اے پی اے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رانا مسعود اختر نے گیارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔ جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہیں کئے جا سکے۔ اے ٹی سی کے جج چوہدری حبیب الرحمان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ابھی تک کسی جج کو تعینات نہیں کیا جا سکا۔